نانا پاٹیکر کے انتقال سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

نانا پاٹیکر کے انتقال سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے قبل پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

منی پال اسپتال کے ڈاکٹر شیکھر سالکر کے مطابق نانا پاٹیکر نے رات تقریباً ڈھائی بجے اپنے ایک دوست کو طبیعت خراب ہونے کا پیغام بھیجا، تاہم رات گئے ہونے کے باعث دوست بروقت پیغام نہ دیکھ سکے۔ڈاکٹر کے مطابق دوست صبح تقریباً 4 بجے نانا پاٹیکر کے گھر پہنچے تو اداکار کو شدید پسینہ آرہا تھا اور وہ بتدریج بے ہوش ہورہے تھے۔ انہیں فوری طور پر صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک اداکار کی جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ نانا پاٹیکر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ہے، جس کے بعد موت کی حتمی وجہ سامنے آسکے گی۔