وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ نے 600 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا

وکی کوشل کی فلم ’چھاوا‘ نے 600 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا

ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' نہ صرف باکس آفس پر دھوم مچائے ہوئے ہے بلکہ اس نے فلمی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

 چھاوا بالی ووڈ کی تیسری فلم بن گئی ہے جو 600 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔وکی کوشل کے والد شام کوشل، جو کہ بالی ووڈ کے معروف ایکشن ڈائریکٹر بھی ہیں، نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چھاوا کو ایک بلاک بسٹر فلم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شام کوشل نے فلم کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "600 ناٹ آؤٹ، چھاوا بھارت میں 600 کروڑ کا ہندسہ عبور کر گئی۔ پشپا 2 اور استری 2 کے بعد چھاوا یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔ آل ٹائم بلاک بسٹر۔ شکر رب دا تے سب دا کہ چھاوا کو اتنا پیار دیا۔"اگرچہ فلم نے بھارت میں 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے، لیکن اس کی عالمی کمائی اس سے کہیں زیادہ ہے۔ سیکنک ویب سائٹ کے مطابق، فلم کی عالمی کمائی 807.6 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

رشمیکا مندانا، جو کہ فلم میں سنبھاجی مہاراج کی اہلیہ یسوبائی بھونسلے کا کردار ادا کر رہی ہیں، نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر فلم کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا: "آپ ہمیشہ ہمیں خوش کرتے ہیں۔"واضح رہے کہ چھاوا ایک مشہور مراٹھی ناول پر مبنی ہے۔ فلم میں وکی کوشل نے بہادر مرہٹہ حکمراں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ رشمی کا مندانا نے ان کی بیوی مہارانی یسوبائی کا کردار نبھایا ہے۔ وکی اور رشمی کے علاوہ، فلم میں اکشے کھنہ، آشو توش رانا، اور دیویا دتہ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔