چین اور روس کا جامع سٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ

تمام ممالک کو بین الاقوامی قانون کی تشکیل، تشریح اور اطلاق میں مساوی بنیادوں پر حصہ لینے کا حق ہے 
    ماسکو(یواین پی) عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے نئے دور میں کوآرڈینیشن کی اپنی جامع سٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا۔ دونوں فریق اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی تیاری اور ترقی کو اقوام متحدہ کی قیادت میں دنیا کی کثیر القطبی کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے دیگر بنیادی اصولو ں پر مکمل عمل درآمد کا اعادہ کیا گیا ہے۔ تمام ممالک کو بین الاقوامی قانون کی تشکیل، تشریح اور اطلاق میں مساوی بنیادوں پر حصہ لینے کا حق ہے اور نیک نیتی سے بین الاقوامی قانون کو نافذ کرنے کی ذمہ داری ہے.عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن مشترکہ طور پر یقین رکھتے ہیں کہ تمام ممالک کو اپنے قومی حالات اور اپنے عوام کی خواہشات کے مطابق آزادانہ طور پر اپنے ترقیاتی ماڈل اور سیاسی، معاشی، ثقافتی اور معاشرتی نظام کا انتخاب کرنے کا حق ہے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن دیگر ممالک  کے داخلی اور خارجی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔