لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے اوپننگ بیٹر روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ا?ئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق روہت شرما پہلی مرتبہ نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سنچری اور نصف سنچری اسکور کی تھی۔روہت شرما نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 33 سنچری اسکور کی تھی جس میں 13 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔سابق کپتان ہم وطن شبھمن گل اور افغانستان کے ابراہیم زدران کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آے ہیں۔رینکنگ میں تیسرا نمبر بھارتی کپتام شبمن گل کا ہے جبکہ چوتھی پوزیشن پر بابر اعظم براجمان ہیں