واشنگٹن،ماسکو(آئی این پی )روس اور یوکرین کے درمیان جنوبی یوکرین کے روس کے زیر قبضہ شہر اولیشکی میں جنگ بندی نافذ ہوگئی جس کی امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی۔امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی 27 اکتوبر 2026 کو ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 4 بجے نافذ ہو گئی ۔اولیشکی دریائے دنیپرو کے مشرقی کنارے پر جنوبی یوکرین کے علاقے خیرسون میں واقع ہے جبکہ دریائے دنیپرو کے دوسری جانب خیرسون شہر یوکرینی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ روسی فوج نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے ابتدائی دنوں میں اولیشکی پر قبضہ کرلیا تھا۔روس اور یوکرین نے گزشتہ روز علاقائی جنگ بندی شروع کرنے کی تصدیق کی جس کا مقصد روس کے زیر قبضہ شہر اولیشکی میں انسانی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرنا ہے۔