ٹیرف سے متعلق مذاکرات کے دوران امریکہ کی خوشامد کرنے سے گریز کیا جائے،خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی عزت کمائی جا سکتی ہے
بیجنگ (آئی این پی ) چین نے خبردار کیا ہے دیگر ممالک امریکہ کے ساتھ وہ تجارتی معاہدے کرنے سے گریز کریں جو چین کے لیے معاشی نقصان کا باعث بنیں، ٹیرف سے متعلق مذاکرات کے دوران امریکا کی خوشامد کرنے سے گریز کیا جائے،خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی اس سے عزت کمائی جا سکتی ہے۔۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ بیجنگ چین کی قیمت پر معاہدوں کی مخالفت کرے گا اور مضبوط انداز میں جواب بھی دے گا۔