جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی

 راولپنڈی( آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزموں کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی کر دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ   پیر کوچھٹی پر تھے ، اس حوالے سے تمام ملزموں کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔