جی ایچ کیو حملہ کیس :سماعت پھر ملتوی، مسلسل15ماہ سے زیر التواء

بھتیجے نے فیصل آباد آج تک دیکھا نہیں ‘اسے60سال کی سزا دے دی گئی: شیخ رشید احمد
راولپنڈی(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی۔جی ایچ کیو حملہ کیس 15 ماہ سے مسلسل زیر التوا ہے جبکہ کیس کی سماعت کے لئے وڈیو لنک سسٹم 15 ماہ میں بھی فعال نا ہو سکا۔ کیس کے گواہ بھی پیش نہیں ہوئے اور 15 ماہ سے صرف تاریخیں ڈالی جا رہی ہیں۔بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھتیجے شیخ راشد نے فیصل آباد آج تک دیکھا نہیں اور اسے 60 سال کی سزا دے دی گئی۔