راولپنڈی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کر دی۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی بھی حاضری لگوانے کیلئے عدالت پہنچے۔بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔