پاکستان اور ہنگری میں تقافتی تعاون سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

 اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیر اعظم اور  وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  ہنگری کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں،   پاکستان اور ہنگری کے درمیان ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزہ فری کا معاہدہ ہوا ہے، مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کرنے پر فائدہ اٹھائیں گے جبکہ  ،ہنگری کے  وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے کہا ہے کہ  افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے،پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں   ، سیاسی امور پر دونوں ملکوں کا موقف ایک ہے ۔  پا کستان اور ہنگری کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ  پیٹر سیجارٹو نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے شعبے میں ایم او یو سائن کیا گیا، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے۔اس موقع پر پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔اس موقع پر ہنگری وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون فروغ پا رہا، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں