موٹروے ایم ٹو سائوتھ پر سڑک کی مرمت،بعض لینز عارضی طور پر بند

لاہور(آئی  این پی )موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، موٹروے ایم ٹو سائوتھ پر سڑک کی مرمت کے باعث بعض لینز عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو سائوتھ پر خانقاہ ڈوگراں نارتھ بانڈ کے مقام پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ایف ڈبلیو او کی جانب سے متاثرہ حصے میں پیچ ورک شروع کردیا گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے دوران سڑک کی دوسری اور تیسری لین تقریبا 200 سے 250 میٹر تک بند رکھی گئی ہیں۔