لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے ایم 5 سیلاب کے باعث بند ہے، جس پر موٹروے پولیس نے ٹریفک کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک متبادل راستوں سے سفر کر سکتی ہے۔ شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے جوائن کی جا سکتی ہے۔ سکھر سے ملتان جانے والی گاڑیاں اوچ شریف اور شیر شاہ انٹرچینج کے ذریعے موٹروے پر واپس آ سکتی ہیں۔ پولیس روڈیوزرز کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔