3کمسن بچوں کو نہرمیں پھینکنے والاباپ پولیس مقابلے میں ہلاک

 پولیس ملزم کو تفتیش کیلئے لیجا رہی تھی، راستے میں اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی
ملزم ذیشان فاروق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کانشانہ بن گیا،ملزمان فرارہوگئے
جہلم،کھیوڑہ(خصوصی رپورٹ)تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ذیشان فاروق کو پولیس تفتیش کے لیے لے جا رہی تھی کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ کیقریب راٹھیاں کے پاس ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کردی،پولیس کے مطابق ملزم ذیشان فاروق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق پانچ روز قبل ملزم ذیشان نے اپنے تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔