شوہرکی فائرنگ، بیوی ہلاک،خود بھی زخمی

عبدالخالق فائرنگ کرنے لگا توخاتون نے پسٹل پکڑنے کی کوشش کی ‘گولی چلنے سے عبدالخالق ،ثمینہ زخمی ہوگئے، ہسپتال میں دم توڑ گئی 
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) نواحی گاؤں ویرکے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے دوران مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ عبدالخالق ڈوگر مبینہ طور پر اپنی اہلیہ ثمینہ بی بی پر پسٹل سے فائر کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ خاتون نے پسٹل پکڑنے کی کوشش کی۔ اسی دوران گولی چلنے سے عبدالخالق کے کندھے میں لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں عبدالخالق نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ پر فائر کردیا، جس سے گولی ثمینہ بی بی کے سینے میں جا لگی۔دونوں زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ثمینہ بی بی زخموں کی