روٹھی بیوی کے گھر نہ آنے پر شوہرکی خودکشی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) نواحی گائوں سندھے خاں میں روٹھی بیوی کے گھر نہ آنے پر شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا، شوہر نے پھندا ڈال کر مبینہ خودکشی کر لی، میاں بیوی کا جھگڑا شوہر کی جان لے گیا،تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔