لاہور میں گرمی اور حبس کا سلسلہ برقرار ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جس کے باعث شہریوں کو گرمی اور گھٹن کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری جبکہ کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہواؤں کی رفتار انتہائی کم ریکارڈ کی گئی جو صرف 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم دن بھر خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 174 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو آلودہ فضا کے ساتھ ساتھ گرمی اور حبس کا بھی سامنا ہے۔