شہر میں گرمی اور حبس کی شدت بدستور برقرار ہے، جبکہ آسمان پر بادلوں کا راج ہونے کے باوجود بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شدید حبس کے باعث شہریوں کو غیر معمولی گرمی کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ فضاء میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 149 ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی آلودگی کی معتدل سے غیر صحت بخش سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین نے بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں، تاہم بادل چھائے رہنے کا امکان موجود ہے، جس کے باوجود موسم میں فوری بہتری کی توقع نہیں۔