تربیلا، منگلا اور چشمہ ، پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 5 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(آن لائن) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 5 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔واپڈا کے ترجمان کی طرف سے ملک بھر میں دریائوں اور آبی ذخائر میں موجود پانی اورآمد و اخراج کی جاری رپورٹ کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 89 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے۔منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 54 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 62 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 26 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے