اسلام آباد: حکومت اور تنظیمات اہلِ سنت کے درمیان مذاکرات کامیاب، اہم نکات پر اتفاق

اسلام آباد: حکومت اور تنظیمات اہلِ سنت کے درمیان مذاکرات کامیاب، اہم نکات پر اتفاق

اسلام آباد میں تنظیمات اہلِ سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کے دوران اہم معاملات پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

مذاکرات میں تنظیمات اہلِ سنت کے وفد کی قیادت پیرزادہ محمد امین قادری نے کی،جبکہ وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، پیر میاں عبد الخالق قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر اور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان شامل تھے۔

  طے پانے والے نکات
ملک بھر میں سیل شدہ تمام مساجد کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔آئندہ کسی مسجد کو سیل نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ڈی جی آر ای (Directorate General of Religious Education) سے رجسٹرڈ تمام مدارس کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔بے گناہ گرفتار کارکنان کی رہائی پر اتفاق ہوا —تنظیمات اہلِ سنت حکومت کو بے گناہ افراد کی فہرست فراہم کریں گی۔
  امن و ہم آہنگی کے لیے اتفاقِ رائے
تنظیمات اہلِ سنت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ:ملک میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ،اور مذہبی و قومی مسائل پر باہمی مشاورت جاری رکھنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گی۔