لاہور: نتھوکی گاؤں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر لیسکو ٹیم پر مشتعل افراد کا حملہ

لاہور: نتھوکی گاؤں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر لیسکو ٹیم پر مشتعل افراد کا حملہ

لیسکو کی ٹیم بجلی چوری کے خلاف کارروائی کر رہی تھی کہ مشتعل افراد نے گروپ کی گاڑیاں روک کر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق، واقعے میں 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، لیسکو ٹیم نے گاؤں کی ایچ ٹی لائن سے بجلی منقطع کی تھی، جس پر مشتعل افراد نے تاریں چھین لیں اور سرکاری گاڑیوں کے ٹائرز کو نقصان پہنچایا۔پولیس اور رینجرز کی فوری مداخلت سے، لیسکو افسران و عملہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔لیسکو حکام کے مطابق، نتھوکی گاؤں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، اور سکیننگ میٹرز کے ذریعے 60 فیصد سے زائد بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔