میلے میں ہاتھی کے مشتعل ہونے سے 17 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویش ناک

میلے میں ہاتھی کے مشتعل ہونے سے 17 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویش ناک

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک میلے کے دوران ہاتھی کے مشتعل ہونے سے 17 افراد زخمی ہوگئے۔

 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میلے میں موجود لوگوں نے ہاتھیوں کی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، جس کے بعد ایک ہاتھی غصے میں آگیا اور طوفان برپا کر دیا۔ ہاتھی کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔کیرالہ کے میلے میں پانچ ہاتھیوں کو سجایا گیا تھا، اور اس دوران ایک ہاتھی کے مشتعل ہونے سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں کچھ افراد کی حالت زیادہ سنگین تھی۔ ہاتھی کو قابو کرنے کے لیے ایک شخص مسلسل کوشش کرتا رہا اور موقع پر موجود کئی لوگوں نے بھی ہاتھی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ہاتھی کو قابو میں کیا جا سکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ میلہ دیر رات تک جاری تھا، اور مشتعل ہاتھی کا حملہ میلے کے خوشگوار ماحول کو فوراً تبدیل کر کے ہنگامی صورتحال میں تبدیل ہوگیا۔