راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت حاضری کے خلاف پٹیشن غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔جسٹس صداقت علی خان کے رْوبرو سماعت کے موقع پر درخواست گزار کا وکیل عدالت پیش نہ ہوا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔نوٹیفکیشن واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کردیا ہے۔عدالت نے پٹیشن غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔