قوانین کے تحت انفرادی طور پر اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکتا‘معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جاتا
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران خان کو اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے سے متعلق درخواست کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں ویڈیو لنک پر اے ٹی سی میں پیش کرنے کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا قانون کے مطابق اس معاملے کو کابینہ کے سامنے پیش کیا جاتا، دہشتگردی قوانین کے تحت انفرادی طور پر اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکتا۔