اسلام آباد کی عدالت نے 24 فروری کو مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا، بیرسٹر سلمان صفدر کے ضمانت کیلئے دلائل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف چھ کیسز کی سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے، عدالت نے 24 فروری کو تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عمران خان کو عدالت یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سابق وزیر شاہنواز رانجھا کو قتل کرنے کی کوشش سمیت دیگر پانچ کیسز کی سماعت ہوئی جس میں سلمان صفدر نے دلائل دے دیے۔عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔عمران خان کی 6 درخواست ضمانتوں پر وکیل سلیمان صفدر نے دلائل دیے