ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہونگے: علیمہ خان

راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے  ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہوں گے،عمران خان کے لیے نئی نئی غیر قانونی چیزیں ایجاد کر رہے ہیں ، ججز اور پراسیکیوشن کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو غلط بیانی سے ایک کمرے میں لے جاکر ویڈیو لنک میں ان کی حاضری لگوائی گئی ۔ ویڈیو لنک میں   3 بار پیش کیا گیا مگر مجھے کوئی آواز نہیں آئی کہ کیا ہو رہا ہے