کھڈیاں خاص (خصوصی رپورٹ) قبر کوٹ ریلوے پھاٹک پر دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تھانہ کھڈیاں کی حدود میں آصف تیلی سبزی فروش سکنہ قبر کوٹ ریلوے پھاٹک کا موبائل سم فروخت کرنے والے حمید نامی شخص سے معمولی جھگڑا ہو گیا،اسی دوران حمید نے اپنے دوست ابوبکر عرف بکری کو فون کر کے بلا لیا، جو 4 سے 5 ساتھیوں سمیت موقع پر پہنچا اور آصف تیلی کے ساتھ گتھم گتھا ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران ابوبکر عرف بکری نے پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔تصادم کے دوران آرمی کے حاضر سروس سپاہی خالد کو سر پر چوٹ آئی۔