قصور ، دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے نواحی گا ئوں کھارا میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، چاقو کے وار اور فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ تصادم کے دوران 32 سالہ کاشف فائرنگ جبکہ سہیل اور شانی چاقو کے وار سے زخمی ہوئے۔ ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔