رشتہ کے تنازع پر داماد کے گھر آئی خاتون فائرنگ سے زخمی

 گگو منڈی (خصوصی رپورٹ) رشتہ کے تنازع پر داماد کے گھر آئی خاتون فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق البدر کالونی عارف والا کی رہائشی عمرانہ بی بی اپنے شوہر میاں ممتاز کے ہمراہ اپنی چھوٹی بیٹی کا رشتہ دیکھنے اپنے داماد کے گھر چک نمبر 203-ای بی آئی ہوئی تھی۔ اس دوران تلخ کلامی پر **محمد زاہد، محمد شاہد اور محمد اجمل نے اسے اپنی چھوٹی بیٹی کا رشتہ اسی گا ئوں میں کرنے سے منع کیا، جس پر جھگڑا بڑھ گیا۔ملزمان نے فائرنگ کر کے عمرانہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بوریوالا منتقل کر دیا گیا۔