موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے تاجر لوٹ لیا

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ ) تھانہ سٹی بی کے علاقے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے مرغیوں کے تاجر اعجاز کو گن پوائنٹ پر اس وقت لوٹ لیا جب وہ جناح پارک سے رقم وصولی کے بعد واپس جا رہا تھا ڈاکو ئوں نے اس سے سات لاکھ روپے نقدی موٹر سائیکل ضروری کاغذات اور موبائل فون چھین لیا ۔