24گھنٹوں میں 19 ہزار مقامات پرچینی کے نرخوں کاجائزہ ،14244گرانفروشوں کو جرمانے
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرگرانفروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران صوبہ بھر میں 6 لاکھ 18 ہزار 594 مقامات پر چیکنگ کی گئی،14ہزار 244 گرانفروشوں کو جرمانے، 9 مقدمات درج، 168 گرفتار کروائے گئے، آٹا نرخوں پر عملدر آمد کیلئے 61 ہزار 597 مقامات پرچیکنگ،715 گرانفروشوں کو جرمانہ،1 کیخلاف مقدمہ درج جبکہ 11 افراد گرفتار کروائے گئے،چکن گوشت کی قیمتوں کیلئے 27 ہزار 425 دکانوں کی چیکنگ ،1858 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور15 افراد گرفتار کروائے گئے،روٹی و نان تنوروں کے 13 ہزار 975 مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 768 گرانفروشوں کو جرمانہ اور1 کیخلاف مقدمہ درج جبکہ 19 گرفتار کروائے گئے، چینی کے نرخوں کیلئے 19 ہزار 152 مقامات پرچیکنگ،552 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ جبکہ 14 گرفتار کروائے گئے۔عوام نرخ چیک کرنے کیلئے قیمت ایپ کا استعمال کریں۔