این ایچ اے کا 168 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)نے وفاقی دارالحکومت سمیت اپنے تمام زونل اور صوبائی دفاتر میں موجود 168 گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان گاڑیوں کی نیلامی 4 نومبر سے 9 دسمبر 2025 کے دوران کی جائے گی ، این ایچ اے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق زونل آفس لاہورمیں 11 گاڑ یوں کی نیلامی 4 نومبر،فیصل آباد میں 1 گاڑی کی نیلامی 6 نومبر،ملتان آفس میں 3 گاڑ یوں کی نیلامی 10 نومبر،خیبرپختونخوا (پشاور، برہان، ڈی آئی خان) میں 12 گاڑیوں کی نیلامی 13 نومبر،ایبٹ آباد آفس میں 2 گاڑ یوں کی نیلامی 17 نومبر ، گلگت بلتستان میں 3 گاڑیوں کی نیلامی 20 نومبر،ریجنل کیمپ آفس برہان (ایم ون) میں 13 گاڑیوں کی نیلامی 24 نومبر،سندھ آفس سکھر میں 13 گاڑ یوں کی نیلامی 27 نومبر،کراچی میں 3 گاڑ یوں کی نیلامی یکم دسمبر،کوئٹہ آفس میں 9 گاڑ یوں کی نیلامی 4 دسمبر،ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں 13 گاڑ یوں کی نیلامی 9 دسمبر کو ہوگی ،این ایچ اے کی جانب سے نیلامی کا عمل شفاف بنانے کے لئے تمام متعلقہ دفاتر میں انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔