لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نیٹی ایل پی کے 3 کارکنوں کی بازیابی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔رجسٹرار آفس نے متعلقہ کاغذات لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا ،درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ متعلقہ دستاویزات درخواست کیساتھ لگا دی ہیں۔