5سال قبل اغوا لڑکی کی بازیابی ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ، 5 سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست 30 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم 30 جولائی کو سماعت کریں گی ،عدالت نے مغوی کی عدم بازیابی پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کو طلب کررکھاہے ،درخواستگزارنے اپنی بہن دیبا ارشد کے اغوا کا مقدمہ چار مارچ 2020 کو درج کروایا جبکہ درخواستگزارنے اپنی بہن  کی بازیابی کیلئے 2021 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا،گزشتہ سماعت پر ڈی پی او گجرات ریاض احمد چیف جسٹس ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے تھے، لیکن عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔