بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پربات کیلئے درخواست پر سماعت آج اسلام آبادہائیکورٹ میں ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے فون پربات کروانے کے حوالے سے کیس کی سماعت آج پیر کوہوگی عدالت نے ڈویژن بینچ کے حکم کے مطابق بیٹوں سے فون پر بات اورذاتی معالج سے چیک اپ کی بھی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا تھاکہ بشری بی بی اب سزا یافتہ ہیں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کیا طریقہ ہے؟ عمران خان سے سے بیٹوں کی واٹس ایپ کال اور ذاتی معالج سے علاج کا کیا طریقہ کار ہے؟ عدالت نے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کو 2 سوالات پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے ہدایت لے کر پیر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔