فیسٹول ختم ہونے کے بعد لوگ اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ حادثہ ہوگیا
نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کلاکوریچی ضلع میں ایک فیسٹول کے دوران غبارہ پھلانے والا گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ شدید جھلس گئے، پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ ریور فیسٹول میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، فیسٹول ختم ہونے کے بعد جب لوگ اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے، اسی دوران شام سات بجے کے قریب غبارہ پھلانے والا ایک گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا