گیس ویلڈنگ سلنڈر پھٹنے سے مزدور شدید زخمی

 پاکپتن(خصوصی رپورٹ)گیس ویلڈنگ سلنڈر پھٹنے سے مزدور شدید زخمی ہوگیا۔ روڈ 21/ای بی پر40سالہ مزدور نور عباس معمول کے مطابق ویلڈنگ کا کام کر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔واقعے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال عارفوالا شفٹ کر دیا۔