ڈاکے چوریاں ، لاکھوں کی نقدی ، موبائلز چھین لئے

ہنجروال میں 1 لاکھ 40 ہزار ،موبائل فون،برکی میں 1 لاکھ 35ہزار لو ٹ لئے گئے 
نشترکالونی ،سول لا ئنز ،گلشن راوی ،بھاٹی گیٹ اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہنجروال میں فیضان سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں شہباز سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں دانش سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹائون میں اعجاز سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, ستوکتلہ میں زوہیب سے1 لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گوالمنڈی کے علاقے میں شاہد سے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ شاہدرہ کے علاقے میں جاوید سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ چوہنگ کے علاقے میں یاسر سے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ گجر پورہ کے علاقے میں امانت سے 8 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔نشترکالونی سے یاور اور سول لائنز سے رفیق، گلشن راوی سے جواد بھاٹی گیٹ سے افضال اور بادامی باغ سے امین کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔