ڈاکومصری شاہ،ٹائون شپ ،نشترکالونی ،ماڈل ٹائون ،لوئرمال سے نقدی لے گئے
ہنجروال میں گھر سے چور 50 لاکھ کا سونا لے گئے ، شاد باغ میں سپر سٹور کو لوٹ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر،سپیشل کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصری شاہ میں فرقان سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں عبدالمنان سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں شہباز سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,ماڈل ٹائون میں جمشید سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں اخلاق سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ ہنجروال مستی گیٹ اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ہنجروال کے علاقے میں رفعت نامی شہری کے گھر سے چور 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا چرا کر فرار ہوگئے۔ مناواں کے علاقے میں سعودی عرب سے واپس ا?نے والے بابر بٹ کے گھر میں جنوری اور گزشتہ ماہ دو مرتبہ چوری کی وارداتیں ہوئیں۔ چور اہلخانہ کی غیرموجودگی میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور تالے توڑ کر 75 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاء لے اْڑے۔ شاد باغ کے علاقے میں ڈاکوو?ں نے سپر سٹور کو لوٹا جبکہ دوسری واردات میں شہری محمد احمد سے 40 ہزار نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔