بلوکی کچہ روڈ پر سعیدسے 1 لاکھ 3 ہزار اور موبائل فون گن پوائنٹ پر چھین لیا
قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر پتوکی کے علاقے رسول پور کرانی والا چک نمبر 5 میں 7 تا 8 نامعلوم مسلح افراد نے علی اعجازکے گھر میں گھس کر 2 تولے سونا، 1 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔الہ آباد کے علاقہ دیو کھارا میں محمود احمد اور شعبان سے 2 موبائل فون اور 7 ہزار روپے چھین لیے گئے۔بلوکی کچہ روڈ پر سعیدسے مسلح افراد نے 1 لاکھ 3 ہزار روپے اور موبائل فون گن پوائنٹ پر چھین لیا۔کنگن پور کے ویر کے کہنہ میں زاہد جاوید سے 2 موبائل فون اور 2 ہزار روپے چھین کر ملزمان الہ آباد کی سمت فرار ہوگئے۔تمام وارداتوں کی پولیس تفتیش جاری ہے۔