لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے ،زیورات، موبائل فونز چھین لئے

گڑھی شاہو ،لوئرمال،نشترکالونی،غالب مارکیٹ، ہربنس پورہ میں نقدی لوٹ لی
رائے ونڈ اور غازی آباد سے گاڑیاں ، لٹن روڈ، نیو انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گڑھی شاہو میں انجم سے1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں عاطف سے 1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں ماجد سے 1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں اسد سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں سفیان سے1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائے ونڈ اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ ،نیو انارکلی اور گارڈن ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔