جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی ہے۔

راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ کی قیمت کم سے کم 400 روپے اور زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ 400 روپے سے 2,500 روپے کے درمیان دستیاب ہیں۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کی قیمتیں کم سے 400 روپے اور زیادہ سے 3,000 روپے تک ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر، دوسرا 31 اکتوبر اور تیسرا نومبر کو کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو شیڈول ہیں۔