پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کے لیے دستیاب

پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کے لیے دستیاب

ویب ڈیسک: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 آن لائن ٹکٹس آج شام 5 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر خریدی جا سکیں گی۔لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ دستیاب ہوگا۔ فزیکل ٹکٹس 8 اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر حاصل کی جا سکیں گی۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔ ہر شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدی جا سکیں گی، اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹس کم از کم 400 روپے میں دستیاب ہوں گی۔فیصل آباد میں ہونے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 400 روپے سے شروع ہوں گی جبکہ وی آئی پی ٹکٹس 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔