سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے اپنی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، اور ابرار احمد۔یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت رکھتا ہے، اور جیتنے والی ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی پاکستان اور جنوبی افریقا کو گروپ میچز میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔