اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جا رہا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئین کے نام سے ایک سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کی درخواست الیکشن کمیشن میں آئی ہے۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد پہلے سے موجود ہے، پھر یہ درخواست کس نے دی؟ سماعت کے دوران تینوں درخواست گزاروں نے اپنی درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور پھر ایک اور درخواست جمع کروا دی کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے۔