محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا

محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا

اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے مطابق، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

اس کا اعلان اپوزیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر کیا گیا، اور درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کروا دی گئی ہے۔ اس درخواست کی جمع آوری میں چیف وہپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے بھی حصہ لیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن کے 74 ارکان نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔تاہم، پی ٹی آئی کے تین ارکان—علی افضل ساہی، عمر فاروق، اور صاحبزادہ محبوب سلطان—ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اس درخواست پر دستخط کرنے سے قاصر رہے۔