قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی نظام میں مسائل کی بنیادی وجہ ہماری اپنی کوتاہیاں ہیں اور اس لیے سسٹم مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہا۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ سیشن کے دوران چھٹیاں نہ لیں اور پارلیمنٹ میں بامعنی بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ کم از کم جمہوری نکات پر متفق ہو کر قومی حکومت کی طرف بڑھنا ضروری ہے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام کے ساتھ مزید کھلواڑ نہیں کیا جا سکتا اور سوال اٹھایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کیوں جیل میں بیٹھے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں ٹوٹے۔اپوزیشن لیڈر نے عالمی صورتحال پر بھی تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک شخص اپنی انا کے لیے پوری دنیا کو جنگ کے شعلوں میں دھکیلنا چاہتا ہے۔