اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کر دیا۔
اسپیکر نے چیف وہپ کو اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن دینے کے لیے اپنے چیمبر میں طلب کیا اور باضابطہ اعلان کیا۔اجلاس میں متعدد بلز بھی پیش کیے گئے، جن میں پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، درآمدات و برآمدات ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل، اور لائف انشورنس نیشنل لائیزیشن ترمیمی بل شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پارٹی وفد اسپیکر آفس پہنچا اور نوٹیفکیشن وصول کیا۔ گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نشست 7 اگست سے خالی تھی اور یہ ہمارا قانونی حق تھا۔