سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین بالکل کلیئر ہے اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی اصل وجہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہے۔
ملیحہ لودھی نے بتایا کہ افغان حکومت کو متعدد بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، مگر افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کوئی مؤثر اقدام نہیں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حالات اس کے برعکس ہیں۔ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کسی مسئلے کا سبب ہیں، کیونکہ جغرافیہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ہے اور اس کے مقابلے میں بھارت نہیں، اور افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستان پر انحصار کرتا ہے۔ اس لیے پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی طرح سے دہشت گردی یا خطرے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔