ڈاکٹر ملیحہ لودھی: بھارت نے پہل کی، ہم نے جواب دیا

ڈاکٹر ملیحہ لودھی: بھارت نے پہل کی، ہم نے جواب دیا

امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت نے پہل کی اور پاکستان نے اس کا جواب دیا۔ 

 ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس پوری صورتحال میں امریکا بھی انگیج رہا ہے، لیکن یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی اس میں شامل رہے گا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ ثالثی تب ممکن ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مند ہوں، اور تاریخ یہ بتاتی ہے کہ سیز فائر مکمل طور پر نہیں ہوتا۔ انہوں نے بھارت کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طرح دفاع بھی کمزور ہوگا، لیکن جو کچھ ہوا ہے اس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سیاسی نقصان پہنچا ہے۔