پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے امریکی ٹیرف کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اضافی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے منفی ثابت ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ہمیشہ سے ٹیکس عائد تھا، تاہم اضافی ٹیرف کے باعث ان مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ چاہے امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہ کرے، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق، ٹیرف میں اضافہ تجارتی جنگ کو جنم دے سکتا ے، جس کا اثر عالمی معیشت پر بھی پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیرف کا عالمی سطح پر منفی اثر پڑے گا، اس لیے پاکستان کو یہ دیکھنا ہو گا کہ اس معاملے میں کہاں تک ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو بھی ذکر کیا، جو دنیا کا سب سے بڑا تجارتی تعلق ہے۔ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ پرفارمنس کا انحصار اسلام آباد پر ہے، نہ کہ واشنگٹن پر۔ ان کا یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کو اپنے اندرونی اقدامات کے ذریعے اپنی تجارتی پوزیشن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔